عید،وارداتوں کا سیزن، شہری ٹارگٹ، پولیس ادھر ادھر

  عید،وارداتوں کا سیزن، شہری ٹارگٹ، پولیس ادھر ادھر

  

ملتان (وقا ئع نگار )چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ حسن آبا د گیٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی کمپنی کے سیلز مین سے 49 ہزار رو پے نقدی اور دکان دکاندار سے 6 ہزار(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

روپے چھین کر فرار ہوگئے۔سورج میانی سے وسیم کی مو ٹرسائیکل چوری ہوگئی۔تھانہ الپہ کے علاقہ بستی بگڑ والہ میں نامعلوم افراد نے امتیاز کے ڈیرے سے 45 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ایم ڈی اے چوک سے عامر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔تھانہ گلگشت کے علاقہ لودھی کالونی سے نامعلوم مسلح افراد نے دانیال گھمن کی گاڑی روکی اور اسلحہ کے زور پر اس سے نقدی اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ موضع بچ میں نامعلوم افراد ملازم حسین کے گھر سے 4 لاکھ مالیت کا 5 تولہ سونا چرا کر لے گئے۔کارڈیالوجی ہسپتال سے رشید کی مو ٹرسائیکل چوری ہو گئی۔نشتر ہسپتال سے راحیل کا مو ٹرسائیکل چوری ہو گیا۔ضلع کچہری میں نامعلوم شخص نے سجاد کی جیب سے پرس چوری کر لیا جس میں 34 ہزار روپے تھے۔نشتر پولیس چوکی کے باہر سے پولیس ملازم غفران کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ علی چوک پر نامعلوم افراد نے شہباز وغیرہ سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔حامد پور کنورہ میں نامعلوم افراد مجاہد کے گھر کے تالے توڑ کر 1 لاکھ روپے زائد مالیت کا سامان لے گئے۔ملتان کی پی سی کالونی میں نامعلوم افراد نے ذیشان کے گھر کے تالے توڑے اور 2 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لے گئے۔تھانہ قطب پور کے علاقہ رحمن کالونی میں نامعلوم افراد نے ساجد کے گھر کے تالے توڑے اور گھر سے اڑھائی لاکھ مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -