مختلف حادثات، واقعات میں 4افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  مختلف حادثات، واقعات میں 4افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں،خانیوال، ہیڈ پنجند(نمائندگان پاکستان) دورھٹہ کے قریب ایک نامعلوم شخص ٹرین سے گر کر جانبحق ھوگیا ر یسکیو ذ رائع کے مطابق دورھٹہ کے قریب ایک (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)
شخص ٹرین سے گر گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔نامعلوم شخص کراچی سے ملتان جانیوالی ملت ایکسپریس سے گرا اور موقع پر جانبحق ھوگیا ریسکیو ٹیم نے نعش ریلوے پولیس کے حوالے کر دی۔ ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں 1شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے گزشتہ سے پیوستہ روز خانیوال کے نواحی علاقہ مہر شاہ کے قریب موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصام کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122نے زخمیوں کو طبی امدا دکے بعد ہسپتال منتقل کردیاگیا۔کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا گزشتہ روز خانیوال کے علاقہ نظام آباد کے رہائشی ارشد بلوچ اپنے گھر میں ٹی وی کیبل ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک اسے کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ذرائع کے مطابق نوجوان مقامی فیکٹری کا ملازم تھا تھانہ صدر علی پورکے علاقہ غوث پور میں اینٹوں کی بٹھی کرش ہونے سے ایک مزدورجاں بحق دو زخمی ہوگئیاطلاع کے باوجود ایس ایچ او تھانہ صدر نے آنا گوارہ نہ کیا، ریسکیو1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ علی پورتھانہ صدر کی حدود موضع غوث پور میں 20فٹ لمبی بٹھی کی بھرائی ہورہی تھی جس میں 70ہزار اینٹ بھری جاچکی تھی۔مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک بٹھی کے ونگ ٹوٹنے سے تین مزور حاجی ابراہیم،دولت حسین،غالم اکبر اینٹوں کے نیچے دب گئے اہل علاقہ اور 1122نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اینٹین ہٹائیں تو دولت حسین غلام اکبر کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ حاجی ابراہیم موقع پر ہلاک ہوچکاتھا واقعہ کی اطلاع ایس ایچ او صدر فرہاد احمد کو دی گئی لیکن پولیس کا کوئی رضا کار تک موقع پر نہ آیا۔ اس سے قبل بھی عبدالغفار ملنہاس کی ایک بٹھی گرچکی ہے۔اس واقعہ کی اطلا ع بھی پولیس کو دی گئی تھی لیکن پولیس نے کاروائی نہ کی تھی اہل علاقہ نے پولیس کی بے حسی پر شدید غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے کاروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوفرہاد ایک غیرسنجیدہ اورٹرینی آدمی ہے جس کی تعیناتی سے جرائم سمیت دیگر سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوچکاہے اسے فوری طورپر ہٹاکر قابل ایس ایچ او تعینات کیا جائے۔رابطہ پر ایس ایچ او فرہاد احمد نے کہا کہ مجھے اطلاع ملنے سے پہلے ریسکیو1122کے اہلکارجاچکے تھے۔یہ کام بھی ریسکیو1122کا تھا میرا وہاں جانا ضروری نہیں تھا۔
4افراد جاں بحق