ہاتھی کیلئے این او سی نہ دینے پر سیکرٹری ماحولیات طلب

ہاتھی کیلئے این او سی نہ دینے پر سیکرٹری ماحولیات طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے زمبابوے سے پشاور کے چڑیا گھر کیلئے لائے جانے والے ہاتھی کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ماحولیات کو آج عدالت طلب کرلیاہے عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر سیکرٹری ماحولیات پیش نہ ہوئے تو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ حکومت سوئی ہوئی ہے، کیا گوڈ گورننس ایسی ہوتی ہے۔ وزرا کے پاس عدالت کے لئے ٹائم نہیں ہوتا ہے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورت کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس ابراہیم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ہاتھی لانے لے لئے این او سی جاری کی ہے وفاق این او سی نہیں دے رہی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق پشاور چڑیا گھر میں ہاتھی کے لئے جگہ بھی مختص کی گئی ہے مگر وفاقی حکومت این او سی جاری نہیں کررہی جس پر جسٹس قیصررشید نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاخیر ہورہی ہے تو خرچہ بھی وہی ادا کرے گی حکومت سوئی ہوئی ہے، کیا گڈ گورننس ایسی ہوتی ہے وزراء کے پاس عدالت کے لئے وقت نہیں ہوتا ہے عدالت نے وفاقی سیکرٹری ماحولیات کوآج طب کرلیا اور قرار دیا کہ اگر وفاقی سیکرٹری عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔