جغرافیائی طور پر لیاقت پور کو ضلع کا درجہ دینا وقت کی ضرور،مخدوم مبین احمد

جغرافیائی طور پر لیاقت پور کو ضلع کا درجہ دینا وقت کی ضرور،مخدوم مبین احمد

  

لیاقت پور(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہا ہے کہ تحصیل لیاقت(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

پور کو ضلع کا درجہ ملنا یہاں کے عوام کو انصاف دینے کے مترادف ہے۔ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چودھری کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ، ضلع بناو? کمیٹی کے ارکان اور پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لیاقت پور کو ضلع بنانے کے مطالبہ کو اجاگر کرنے کے لیئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اس سلسلہ میں قومی اسمبلی کے فورم سمیت ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جغرافیائی اور مسائل کے حوالے سے لیاقت پور کو ضلع کا درجہ ملنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو موجودہ حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں بیوروکریسی کو چاہیے کہ وہ ہر محکمہ میں لوگوں کا میرٹ پر کام کر کے ریلیف فراہم کرے اگر لوگوں کو ان کا جائز حق نہ ملا تو وہ مایوس ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی لوگوں کو ریلیف فراہم کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے ضلع بناو? کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر سابق کونسلرز خالد رفیق چودھری، راشد خان بلوچ کے علاوہ قاضی ظفر نوید،رئیس محمد اسلم، محمد ظفر اقبال، کرام جہانگیری،عقیل خاں،مہر مولاداد،رئیس طاہر، اسلم کھچی،جعفر خان،جنید بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔

مخدوم مبین احمد

مزید :

کامرس -