بیٹ قائم شاہ کی مختلف برادریاں پی ٹی آئی میں شامل، عون حمید ڈوگر کی مکمل حمایت

بیٹ قائم شاہ کی مختلف برادریاں پی ٹی آئی میں شامل، عون حمید ڈوگر کی مکمل ...

  

خان گڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کے حلقہ پی پی 276 کی ترقی اور اپنے علاقہ کے وسیع تر مفاد میں بیٹ قائم شاہ کی مختلف (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

برادریوں نے سید سردار شاہ کی سربراہی میں تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر کا سیاسی طور پر ساتھ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر سردار عون حمید ڈوگر نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے اور مکمل تائید و حمایت دینے پر تمام برادریوں اور سید سردار احمد شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان تمام برادریوں کو اپنے گروپ میں خوش آمدید کہا اور انکے اعتماد پر سو فیصد پورا اترنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر مہر غلام علی شہزاد جانگلہ، حاجی اقبال، سعید احمد شاہ، مشتاق باٹ، رفیع لغاری، نمبردار سید حنیف شاہ، ملک یٰسین سیوڑہ، ملک رفیق سیوڑہ، و دیگر کثیر تعداد لوگوں نے شرکت کی۔

حمایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -