چھوٹو گینگ کیخلاف دو کیسوں کی سماعت14جولائی تک ملتوی

چھوٹو گینگ کیخلاف دو کیسوں کی سماعت14جولائی تک ملتوی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے چھوٹو گینگ کے خلاف آخری دو کیسز کی (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

سماعت آخری گواہ اور ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے 14 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ چھوٹو گینگ کے کیسز میں ایک گواہ کے علاوہ تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں جبکہ ملزمان کے بیانات ریکارڈ کرنا باقی ہیں۔چھوٹو گینگ کے خلاف عدالتی ٹرائل سینٹرل جیل میں جاری ہے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف تھانہ صدر ڈی جی خان اور تھانہ بیٹ میر ہزار مظفر گڑھ میں قتل، اقدام قتل، اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ مقدمات میں ملزمان غلام رسول عرف چھوٹو، خالد عرف خالدی،، اسحاق عرف ساقی شامل ہیں۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -