گگو منڈی،سابق ایم این اے چوہدری اصغر جٹ کو اغواء کرنیکی کوشش

      گگو منڈی،سابق ایم این اے چوہدری اصغر جٹ کو اغواء کرنیکی کوشش

  

گگو منڈی(نامہ نگار)سابق ایم این اے کی مدعیت میں تشدد اور اغوا کے الزامات میں دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیل کے مطابق سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ کے مطابق گزشتہ روز شام چھ بجے کے قریب وہ اپنے گھر میں موجود تھے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کہ اس دوران ملزمان شوکت علی،محمد یونس،نواز،افضال،ثناء اللہ،منور،عطاء محمد،مرتضیٰاور دو نا معلوم آتشیں اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کر زبر دستی اس کے گھر داخل ہو گئے اور سابق ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کر کے نا معلوم مقام کی طرف لے جانے لگے لیکن اس دوران اہلیان دیہہ نے ملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان ایم این اے پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی لیکن اس نے درختوں کی اوٹ میں چھپ کر جان بچائی اہلیان دیہہ کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہو گئے اصغر علی جٹ نے بتایا کہ اس کی ملزمان کے ساتھ مقدمہ بازی چل رہی ہے اور مقدمہ کی پیروی سے باز رکھنے کے لیے ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

کوشش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -