سفارش کے بغیر عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرینگے،انعام غنی

  سفارش کے بغیر عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرینگے،انعام غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کافیصلہ ترقی کاپہلا قطرہ ہے آخری نہیں ہے۔ جنوبی(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
پنجاب کے عوام کے مسائل انکی گھرکی دہلیز پرحل ہوں ان کو لاہور کی طرف نہ دیکھناپڑے قانون کی حکمرانی کے تحت قانون کی نظرمیں سب برابر ہیں ہرمدعی کی ایف آئی آردرج کی جائیگی‘ایف آئی آر درج نہ ہونے کافیصلہ سینئر لیول پرکیاجائیگا۔ ان خیالات کااظہار ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے پولیس لائن بہاول پورمیں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آرپی او بہاول پور‘ڈی پی او بہاول پوربھی ہمراہ تھے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کاقیام جنوبی پنجاب میں ترقی کی ابتداء ہے اورانشااللہ ابھی ابتداء ہے انشااللہ جنوبی پنجاب ترقی کی منازل طے کریگا یہاں کی عوام کو ان کے گھرکی دہلیز پر انصاف فراہم کیاجائیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سے قبل یہاں کی عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے لاہورکی جانب دیکھتی تھی لیکن اب یہاں کی عوام کے مسائل ادھر ہی حل کئے جائیں گے جوترقی جنوبی پنجاب کوکرنی چاہیے تھی اب اس کاتدارک ہوگا اور سیکریٹریٹ کے قیام کے بعدجنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ترقی میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب کے قیام کافیصلہ اس لئے بھی ضروری تھا کہ تینوں ڈویژنزبہاول پور‘ملتان‘ڈیرہ غازی خان کی عوام کے مسائل ایک جیسے ہیں اوراس آفس کی قیام کے بعد نہ صرف یہاں کی عوام کے مسائل حل ہونگے بلکہ پولیس کے تبادلے پوسٹنگ‘ فنانسسز اورویلفیئرزکافیصلہ بھی جنوبی پنجاب آفس میں ہی ہوگا انہوں نے کہاکہ میری ترجیحات میں سب سے پہلے ترجیح قانون کی حکمرانی ہے رول آف لاء کونافذ کریں گے کیونکہ قانون کی نظر میں سب ایک برابر ہیں اس کے علاوہ فوری رجسٹریشن اہم ہے اب تمام شہریوں کی ایف آئی آرز فوری درج ہونگی اور زیادہ ایف آئی آرزاورجرائم میں اضافہ کافارمولہ ختم کردیاگیاہے ہرشہری کی ایف آئی آر درج کی جائیگی اور اگر ایف آئی آر درج نہیں ہوتی تواس کافیصلہ ایس ایچ او لیول کی بجائے سینئرلیول پرکیاجائیگا انہوں نے کہا کہ پولیس کارویہ شہریوں سے درست ہوناچاہیے اورپولیس ہرکمپلینٹ کووقت دیں گے اور ان کو تھانوں میں گھنٹوں انتظارکرانے کی بجائے وقت پربلائیں گے اوراگروقت نہیں ہے تو ان کو فون پر اطلاع دی جائیگی تاکہ تھانوں میں رش نہ لگے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ شہریوں کو وسیلے کی ضرورت نہ پڑے اورعام آدمی کے لئے آسانیاں پیداکی جائیں۔اورمیرا ایک دفتر بہاولپور میں ہوگا جہاں پر ہمہ وقت سٹاف موجود رہے گا جو آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کیلئے کام کرے گا۔
انعام غنی