سعودی وزیر خارجہ سمیت مختلف سیاسی، مذہبی شخصیات کا شاہ محمود سے ٹیلی فونک رابطہ، صحت یابی کیلئے دعائیں

  سعودی وزیر خارجہ سمیت مختلف سیاسی، مذہبی شخصیات کا شاہ محمود سے ٹیلی فونک ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب، اراکین پارلیمنٹ،نامور سیاسی شخصیات،مذہبی رہنماؤں،سفراء سمیت (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

متعدد اہم شخصیات نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سینیٹر خوش بخت شجاعت، سنی تحریک کے سربراہ مولانا عمران عطاری، جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ قاری حنیف جالندھری، سابق ایم این اے پیر محمد شاہ کھگہ، سابق ایم این اے مخدوم جاوید ہاشمی، قاری سید صداقت علی، مخدوم سید راجن گیلانی، ملک غلام مرتضیٰ میتلا نے بذریعہ فون وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا - ان کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق دروگ،چینی،افغان اور سپین کے وفود نے بھی وزیر خارجہ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے خیریت دریافت کرنے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھا۔سعودی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی علالت کی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خیریت دریافت کرنے اور جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر سعودی وزیر خارجہ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔

دعائیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -