تلمبہ روڈ،ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق،ورثا ء کا احتجاج

  تلمبہ روڈ،ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق،ورثا ء کا احتجاج

  

محسن وال(نامہ نگار) پرائیویٹ کلینک میں مبینہ طور پر ڈاکٹر کی لاپروائی سے خاتون جاں بحق ہوگئی گلناز بی بی ڈیلیوری آپریشن کروانے آئی بچہ پیدا ہونے کے بعد مبینہ طور پر ڈاکٹر کی غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی ورثا کا الزام تفصیل کے مطابق تلمبہ روڈ پر واقع ڈاکٹر حافظ(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

محمد بلال ربانی کے نجی کلینک میں گلناز بی بی کو اس کا خاوند غلام عباس ڈیلیوری آپریشن کیلئے ہسپتال لے کر آیا بچے کی پیدائش کے بعد خاتون جاں بحق ہوگئی گلناز بی بی کے خاوند غلام عباس نے بتایا کہ ڈاکٹر بلال ربانی نے بلڈ مانگا ہم نے ارینج کرکے دیا آپریشن کے فوری بعد ڈاکٹر غائب ہوگیا گلناز بی بی کی طبعیت بگڑ گئی بار بار رابطہ کرنے پر ڈاکٹر نہیں آیا بلڈ بھی نہیں لگایا گیا ڈاکٹر کی غفلت سے میری بیوی جاں بحق ہوگئی۔ ہسپتال کے ڈسپنسر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہم نے ڈاکٹر بلال کو بار بار کال کی لیکن وہ نہیں آئے غلام عباس نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن لاہور اور اعلی حکام سے نوٹس لے کر ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -