رحیم یارخان،چوری کی تابڑ توڑ وارداتیں،دکاندار،شہری حواس باختہ

        رحیم یارخان،چوری کی تابڑ توڑ وارداتیں،دکاندار،شہری حواس باختہ

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 12 وارداتوں میں ملزمان نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکل سامان کریانہ پیٹر انجن اور مویشی چرا کر فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج،تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی رانا عثمان کے ساتھ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 8 لاکھ 87 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے دوسری واردات حاجی محمد کالونی کے رہائشی کاشف جلیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ 44 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے تیسری واردات ٹرسٹ کالونی کے رہائشی محمد یٰسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان 1 لاکھ 38 ہزار روپے مالیت کا سامان کریانہ چرا لیا چوتھی واردات نویں آرائیں کے رہائشی محمد شہزاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 48 ہزار روپے مالیت کا سامان کریانہ چرا لیا پانچویں واردات رحمت کالونی کے رہائشی اظہر عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات بغداد کالونی کے رہائشی عبدالمالک کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی محمد شعیب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 90 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات شاہد ٹاؤن کے رہائشی محمد ہاشم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات نیو غلہ منڈی کے رہائشی محمد عرفان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات خانپور کے رہائشی محمد قربان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات چک 143 کے رہائشی افتخار علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان عامر علی وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیا جبکہ بارہویں واردات چک 69 کے رہائشی ریاض حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان ارشد وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے ملزمان فرار مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

حواس باختہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -