ڈیرہ میں آپریشن،30کلو چرس برآمد،دو افراد گرفتار، تحقیقات شروع
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) منشیات سمگلر سے لاکھوں روپے مالیتی(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
27 کلو چرس برآمد کرلی گئی جبکہ ایک اور کاروائی میں مزید 3 کلو چرس برآمدہوئی ہے ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ گدائی کو اطلاع ملی کہ کار نمبر نمبری MNG/ 254 مہران جو کہ براستہ سخی سرور روڈ سے سے آ رہی ہے جس میں کافی مقدار میں چرس موجود ہے۔ جس پر تھانہ گدائی کی ٹیم نے کار کو روک کر کار کی تلاشی لی تو کار میں سے 27 کلو چرس برآمد ہوئی جسے ملزم سمگلنگ کی غرض سے لے کر جارہا تھاپولیس تھانہ گدائی نے ملزم عطاء الرحمن ولد محمد اقبال ملکانی سکنہ جھوک اتراء کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیاہے اسی طرح تھانہ گدائی پولیس نے ایک اور کاروائی میں محمد ایاز ولد رحیم بخش لاشاری سکنہ فاضل پور کو گرفتار کر کے 3 کلو چرس برآمد کر لی ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے کرائم سے پاک معاشرہ اور کریمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی معاشرے کے ناسور اور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے اور ڈی پی او اختر فاروق کے ویژ ن کے مطابق ضلع بھر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے آخر میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بھی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے متعلق اطلاع دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
گرفتار