کرونا وائرس، پرائیویٹ سکولز مالی بحران کا شکار، قرضوں کیلئے گورنر سٹیٹ بینک کو خط ارسال

  کرونا وائرس، پرائیویٹ سکولز مالی بحران کا شکار، قرضوں کیلئے گورنر سٹیٹ ...

  

ملتان (خصوصی رپورٹر) کورونا وائرس کے باعث نجی سکولز شدید مالی بحران کا شکار ہیں، سروننگ سکولزایسوسی ایشن نے(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

اسپشل پیکج کی فراہمی کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا، مالی بحران سے نکلنے کیلئے بلا سود قرضے دیئے جائیں، خط کی کاپی گورنرسٹیٹ بنک کو بھی ارسال کردی گئی، بتایا گیاہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے بھر میں ہزاروں  سکولز بلڈنگ کرایوں کی عدم ادائیگی پر بند ہوگئے ہیں، تنخواہیں، یوٹیلٹی بلز اور کرائے دینا ناممکن  گیا،مالکان کا کہنا ہے کہ  سپیشل پیکج نہ ملا تو ہزاروں سکول بند ہو جائیں گے، مالی بحران سے بچوں کی تعلیم کا ہرج اور بیروزگاری بڑھے گی۔  

خط ارسال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -