ریلوے میٹریل چوری کیس، 3گینگ مین بے گناہ، دیگر ملازمین کے بیانات قلمبند

      ریلوے میٹریل چوری کیس، 3گینگ مین بے گناہ، دیگر ملازمین کے بیانات قلمبند

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ریلوے میٹریل چوری کیس میں بے گناہ ثابت ہونے پرریلوے پولیس نے گینگ مینوں کو(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

واپس ان کے انچارج کے سپردکردیاہے۔اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرمزمل قریشی کوریلوے انتظامیہ نے شامل تفتیش ہونے کے لئے ریلوے پولیس کی صوابدیدپرچھوڑ دیاہے۔جبکہ گریڈ17کیچارافسران پرمشتمل ریلوے افسران کی ٹیم نے معاملہ کی محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق شعبہ ٹریفک کے کانٹے والے عاشق حسین اورظفرکے خلاف ریلوے پولیس پہلے ہی ایف آئی آردرج کرچکی ہے۔شعبہ ٹریفک کے دونوں ملازمین سے تفتیش جاری ہیاب اے ایس ایم چناب ویسٹ بینک اسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر مزمل قریشی کوبھی ریلوے انتظامیہ نے تفتیش کے لئے ریلوے پولیس کے حوالے کردیاہے۔جبکہ گینگ نمبر1کے گینگ مین ذاہدحسین،صوبیے خان اورمحمداسلم سے تفتیش مکمل ہونے پرانہیں بے گناہ قراردے دیاگیاہے۔مزیدبراں اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئرخرم شہزاد،انسپکٹرریلوے پولیس محمدارسلان،اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسررباب ملک اوراکاؤنٹس آفیسررانامحمدحسین نے ریلوے میٹریل چوری کیس کے ذمہ داراورغفلت کے مرتکب ملازمین کے تعین کے لئے محکمانہ انکوارئری بھی شروع کردی ہے۔اس سلسلہ میں چاروں افسران پرمشتمل کمیٹی نے کانٹے والے،گینگ مینوں،اے ایس ایم اوردیگرملازمین کے بیانات قلم بند کئے۔

قلمبند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -