لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن،10افراد کیخلاف کارروائی شروع

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن،10افراد کیخلاف کارروائی شروع

  

ملتان (وقا ئع نگار ) پولیس کی جانب سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

کرنیپر کریک ڈاون جاری،پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 10 افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے ہیں جن میں سے بیشتر نے پابندی کے باوجود اپنی دوکانیں کھول رکھیں تھی مقدمات میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے افراد بھی شامل ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ویگن اور اے سی بس ڈرائیور وں پر بھی مقدمات درج کئے گئے جہنوں نے پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرتے ہوئے سواریوں کے مابین سماجی فاصلہ نہ رکھا تھا اور نہ ہی سواریوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے ان تمام افراد کے خلاف دفعہ144کی خلاف ورزی انفیکشن کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے گلگشت،کوتوالی،بی زیڈ، زسیتل ماڑی، بوہڑ گیٹ اور دہلی گیٹ۔میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -