کھل پر 5فیصد سیلز ٹیکس ختم، میاں محمد جاوید سہیل کامختلف سیاسی رہنماؤں کو خراج تحسین

کھل پر 5فیصد سیلز ٹیکس ختم، میاں محمد جاوید سہیل کامختلف سیاسی رہنماؤں کو ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

میاں محمد جاوید سہیل رحمانی نے کھل پر 5فیصد سیلز ٹیکس ختم کروانے پر سندھ کے ایم این اے سید نوید قمر،جے پرکاش اوکرانی، کئلداس بنا نی، سینٹرامام دین شوقین، سینئر سیاسی رہنما سید خورشید احمد شاہ و دیگر سیاسی رہنماؤں خصوصاً وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ و مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سندھ کے وائس چیئرمین ہریش کمار ویدانی، سابق چیئرمین سیٹھ مہیش کمار، ڈاکٹر جسو مل،سیٹھ جیٹھا نند،سابق وائس چیئرمین لڈو مل بجاج، گوپال داس دیونانی، رمیش لال،گردھاری لال، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی شام لال منگلانی اور سینئر ممبر دلیپ کمارکی معاونت کا بھی خصوصی شکریہ اد ا کیا۔ چیئرمین میاں محمد جاوید سہیل رحمانی اس سے قبل ملتان میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بھی سندھ و پنجاب کے معزز ممبران و سیاسی شخصیات کے جننگ انڈسٹری کے مسائل حل کر وانے خصوصاً کھل کے سیلز ٹیکس کو مستثنیٰ کروانے کے تعاون پر اظہار تشکر کر چکے ہیں۔انہون نے کہا کہ ا س سیلز ٹیکس کو ختم کر وانے میں جو کاوشیں سندھی جنرز بھائیوں نے کی ہیں ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -