صوبہ بنتے ہی خطہ کی محرومیاں ختم ہو جائیں گی‘ ابراہیم خان

صوبہ بنتے ہی خطہ کی محرومیاں ختم ہو جائیں گی‘ ابراہیم خان

  

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) رکن قومی اسمبلی محمدابراہیم خان نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کے قیام کی جانب جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کا قیام بنیادی مرکزی تعمیری مثبت اور لازمی قدم ہے صوبہ بنتے ہی اس خطہ کی محرومیاں ختم ہو جائیں گی عوام مایوس نہ ہوں جنوبی سیکٹریٹ ملتان میں ہی ہوگا ملتان مرکز ہے جہاں تمام سہولیات موجود ہیں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے اتفاق اتحاد اور خصوصی کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

جی کو فلی اختیارات دے دئیے گئے ہیں اب عوام کو لاہور میں نہیں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اشیاء خورد نوش کے عارضی بحران مفاد پرست ذخیرہ اندوزوں کا غیر آئینی طرز عمل کاآئینہ ہے لالچی تاجر عوام کی لاشوں سے منافع بٹورنا چاہتے ہیں حکومت ایسا ہرگز نہیں کرنے دے گی ضلع انتظامیہ کو اس ضمن میں ذخیرہ اندزوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے نشان کو جڑ سے ختم کیا جا سکے آٹا گندم چینی کے مصنوعی بحران کے ذمہ دار مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ذخیرہ اندوز سرمایہ دار ہیں ستر سال کے گند کو دو سال میں نہیں دھویا جا سکتا وزیر اعظم پاکستان عمران خان پوری کوشش کے ساتھ ملک لوٹنے والوں کے خلاف قومی تعمیر کے جذبے کے ساتھ نبر آزما ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ عمران خان کوئی ایسا کام کرے جس سے عوام میں اضطراب پیدا ہوا مگر عمران خان وزیر اعظم پاکستان نے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں حکمت عملی کا مظاہرہ کیا جس کی تعریف پوری دنیا کررہی ہے انشاء اللہ ملک کو لوٹنے والوں کی حکومت کے خلاف ہر سازشیں ناکام ہوں گی۔

ابراہیم خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -