حکومت عوامی مسائل حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کررہی ہے، آصف مجید

  حکومت عوامی مسائل حل کرنیکی ہر ممکن کوشش کررہی ہے، آصف مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین بھی موجودہ حکومت پر کرپشن کے حوالے سے انگلی نہیں اٹھا سکتے،حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دستیاب وسائل سے بڑھ کر خرچ کر رہی ہے اور پسے ہوئے طبقات پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ان کا سہارا بنی ہے، عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ حکومت کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
اپوزیشن کی سر گرمیوں پربھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور جو بھی ملک و قوم کے مفاد کے خلاف جائے گا وقت آنے پر اس کا محاسبہ بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بہترفیصلے کئے۔ان خیالات کااظہارگزشتہ روزانہوں نے ملاقات کے لیے آئے شہریوں کے نمائندہ وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ ہماری بھرپورکوشش ہے کہ شہریوں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف ملے، لیکن سابق حکومتوں میں عوام کوترقیاتی کاموں کے حوالے سے لولی پاپ دیاجاتارہا تاہم اب ہم شہریوں کے بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اورمرحلہ واران مسائل کاخاتمہ کیاجارہاہے، انہوں نے کہاکہ شہریوں کے جودیرینہ مسائل ہیں جوپچھلے کئی دہائیوں سے ختم نہیں ہوئے انہیں ختم کرکے شہریوں کو تمام ترسہولیات فراہم کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں، شہرکے تمام گلی محلوں میں بے شمارترقیاتی کام ہوچکے ہیں اوربے شمارہورہے ہیں اوربہت جلدمیگاسٹی پراجیکٹ میں شہربھرمیں تمام مسائل کاخاتمہ ہوگااورتعمیروترقی کادورشروع ہوگاجس سے خوبصورتی میں شہرکانقشہ تبدیل ہوجائے گا،ملاقات کرنے والوں ضلعی وائس چیئرمین پنجاب بیت المال کمیٹی وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی چوہدری نعمان صغیر،ضلعی نائب صدرانصاف لائرزونگ ورہنماء وارڈنمبر6احمدمحمودگورائیہ ایڈووکیٹ، چوہدری نعمان قادرایڈووکیٹ، چوہدری جاویداختر نے کہاکہ چوہدری آصف مجیدنے شہرمیں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، سیوریج کی بحالی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اوردیگرترقیاتی کام اس کامنہ بولتاثبوت ہیں۔
آصف مجید