پاک فوج کی قربانیوں سے امن قائم ،دہشتگرد پسپا ہوگئے ہیں،نذیر خان بلوچ

پاک فوج کی قربانیوں سے امن قائم ،دہشتگرد پسپا ہوگئے ہیں،نذیر خان بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں،گوگڑاں (نمایندہ پاکستان سے) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن پنجاب و ایم پی اے پی پی 228 سردا(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
ر نزیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی پاک فوج پوری دنیا کی افواج سے بہترین فورس کے طور پر جانی اور پہنچانی جاتی ہے پاک فوج میں جس طرح میرٹ اور ڈسپلن کا خیال کیا جاتا ہے اور کسی بھی ادارے میں ایسے سخت قوانین نہیں ہیں ہماری پاک فوج کی شہادتوں کی بادولت ہی ملک پاکستان میں امن وامان قائم ہوا ہے دن رات ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت پر معمور ہمارے محافظ ہماری ایجنسیاں بہترین طریقے سے ملک کی حفاظت کر رہی ہیں پاک فوج کی قربانیوں کو کسی صورت پس پشت نہیں رکھا جاسکتا ہے پاک فوج کی قربانیوں سے ہی کراچی بلوچستان پنجاب سمیت مختلف شہروں میں بہترین امن وامان قائم ہوچکا ہے پوری دنیا پاکستانی فوج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے پاک فوج کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے گزشتہ روز ہونے والی گفتگو قابل افسوس ہے ہماری پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہر طرف پاکستانی قوم سکون سے زندگی گزار رہی ہے جس طریقے سے پاکستان کی فوج میں میرٹ سسٹم دیگر معاملات میں سختی ہے اسی طرح کسی بھی ادارے میں سختی نہیں ہے پاک فوج پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے پاک فوج کے ہر سپاہی کی دل سے عزت احترام کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہونا چاہئے۔
نذیر بلوچ