این اے169،ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر ایم این اے نور الحسن تنویر کا احتجاج
ہارون آباد (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے۔مرکزی رہنما ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر نے حلقہ این اے 169 (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
کیلے ترقیاتی فنڈز کی عدا فراہمی اور اس حلقہ کے عوام کے مسائل کے بارے میں موجودہ حکومت کی بے حسی اور عدم دلچسپی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بیروزگاری اور مہنگائی تاریخ کی برترین سطح پر پہنچ چکی ہے جو تبدیلی سرکار کی بیڈ گورننس اور عوامی مسائل سے لاعلمی کا نتیجہ ہے۔ہارون اباد اور فورٹ عباس و مروٹ کیلاکھوں لوگوں کے ساتھ ناروا امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔اس پسماندہ علاقے کے عوام کا ترقیاتی منصوبوں پر پورا پورا اور مساوی حق ہے لیکن معاشی بحران کے ذمہ دار حکمران نے عوام کے حقوق کے ساتھ ناانصافی کی بدترین مثال قایم کی ہے اور ہر قسم کے ترقیاتی منصوبوں میں حلقہ این اے 169 کو نظرانداز کر نا درحقیقت عوام کو محرومی سے دوچار کر نے کے مترادف ہے۔ہر فورم پر اور ہر موقع پر اس حلقہ کے لوگوں کے حقوق کی صدا بلند کی ہے ظلم اور ناانصافی کرنے والے حکمران عوام کی عدالت جواب دہ ہونگے۔حکمران اپنے ناانصافی کے ان اقدامات کے بوجھ تلے دب کر اقتدار سے۔محروم ہونگے۔
نورا لحسن