تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب
مظفرگڑھ(نامہ نگار)مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ھیڈ تونسہ(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں درمیانے درجہ کا سیلاب آگیا ہے,پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ, متعدد بستیاں زیر آب,محکمہ آبپاشی کے زرائع کے مطابق اس وقت دریائے سندھ مین تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 27 ھزار 613 کیوسک فیٹ ھے جبکہ اخراج ایک لاکھ 99 ھزار 970 فیٹ ھے جبکہ ڈیرہ غازیخان ٹی پی کینال کو 7500 کیوسک،مظفرگڑھ کینال کو 8300 کیوسک اور ٹی پی لنک کینال کو 11443 کیوسک پانی مہیا کیا جا رھا ھیدریا کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رھا ھے محکمہ آبپاشی کے زرائع کے مطابق پہاڑی سلسلوں میں بہت زیادہ بارشیں ھوئی ھیں اور مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی ھے جس کی وجہ سے دریا میں بہت زیادہ مقدار میں پانی کی آمد کا امکان ھے پانی کی سطح میں اضافے سے نشیبی علاقوں کی 8 بستیاں زیر آب آ چکی ھین اور ان کا زمینی رابطہ منقطع ھو چکا ھیلوگ پرائیویٹ کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی کرنے کیلئے مجبور ھیں اللہ بخش،کریم بخش،غلام رسول،فیض بخش،اللہ بچایا اور متعدد دیگر لوگوں نے بتایا ھے کہ کشتی والے 30 سے 40 روپے فی سواری وصول کر رھے ھیں جو ان کیلئے ادا کرنا بہت مشکل ھے انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے سرکاری کشتیاں بھجنے کا مطالبہ کیا ھے انھوں نے مزید بتایا کی حفاظتی بند اور سپر بھی کمزور اور مخدوش حالت میں ھیں ان پر پتھر ڈال کر انھیں مضبوط کیا جائے تا کہ زیادہ پانی آنے کی صورت میں نقصان سے بچا جا سکے انھوں نے کہا کہ پانی سے نکل کر محفوظ مقام پر پہنچتے ھیں تو دھوپ میں بیٹھنا پڑتا ھے متاثرین کیلئے سایہ اور ریلیف کیمپس کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔
سیلاب