بجٹ مسترد، کلرکس ایسوسی ایشن کا مطالبات منظوری کیلئے جلسہ
ملتان (سپیشل رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کے (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
مزکزی صدر فضل غفار باچا، مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد اقبال نون نے تمام صوبائی صدور اور سنٹرل کمیٹی کی مشاروت کے بعد وفاقی و صوبائی حکومتوں کا بجٹ مسترد کردیا اس موقع پر ملتان ڈویڑن کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ ایپکا یونٹ انٹی کرپشن میں منعقد ہواجس کی قیادت رانا اقبال نون نے کی،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رانا اقبال نون نے کہا کہ یہ ہڑتال کا سلسلہ ایپکا نے حکومت پاکستان و پنجاب سے مطالبات تسلیم نہ کرنے اور مہنگائی میں ہوشر بااضافہ،یوٹیلیٹی بل اور اشیا خرد نوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کے خلاف احتجاجی پروگرام دے دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات میں شامل سرکاری ملازمین کے پے سکیل کی (revisionاور تمام اڈھاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں زم کئے جائے وفاقی اور صوبائی سطح پر ہاوس رینٹ تمام سرکاری ملازمین کو ساٹھ فیصد کی شرح سے رننگ پر دیا جائے،پورے ملک کے ملازمین کو یکساں شرح سے تنخواہ اور الاونس دیا جائے عدلیہ اور سیکرٹریٹ کے ملازمین میں تنخواہوں کا فرق ختم کیا جائے اب گریڈیشن سے رہجانے والے تمام ٹیکینیکل اور نان ٹیکینیکل پوسٹوں کو فوری اپ گریڈ کیا جائے انشورنس کی رقم ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر بمعہ منافع دیا جائے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے، اور کنٹریکٹ پالیسی ختم کی جائے کنوینس، میڈیکل الاونس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ایپکا کے چارٹر ا?ف ڈیمانڈ کو فوری پر منظور کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار اسلام ا?باد تک کیا جائے گا اس کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا اس موقع پر غلام عباس کھوکھر، سید ارشاد حسین نقدی، مخدوم اظہر حسین گیلانی، قاری محمد طارق کھوکھر، ملک اعظم شیر اعوان، محمد اجمل شاکر، چودھری لطیف، بشیر احمد جوئیہ، شاہرے خان، محمد علی، مہر محمد ہراج، سید علی حیدر شاہ،ملک توفیق احمد، عثمان وائی، شاہد خان،سید اقبال شاہ، محمد شریف بھٹی، صفدر اعوان ودیگر ایپکا کے عہدیداران و کارکنوں نے کشیر تعداد میں شرکت کی۔
ایپکا