وزیراعظم معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں،حسنین دریشک

      وزیراعظم معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں،حسنین دریشک

  

راجن پور (نامہ نگار ) عمران خان نے الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو ممکن بنا دیا ہے۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی کوششوں سے آج ملتان میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے الگ سیکرٹریٹ فنکشنل کردیا ہے۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا بنیادی سہولیات انکی (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے گزشتہ روز حلقہ کے مختلف علاقوں میں فاتحہ خوانی کرنے کے بعد معززین علاقہ سے کیا۔ ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کی بہترین کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ حلقہ کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں جس سے علاقائی مسائل حل ہورہے ہیں۔ ضلع راجن پور کے لئے جلد میگا پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار آکر اعلان کریں گے۔دریشک گروپ ضلع بھر کی عوام کے دکھ درد میں بربر شریک ہیں اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل سردار حافظ نور احمد خان رند۔جام محمد ناصر برڑہ ایڈوکیٹ۔انجینئر کلیم اللہ خان رند عمران ستار رحمانی ایڈوکیٹ۔ سید محبوب حسین بخاری۔مرید حسین لنگاہ۔ محمد شاہنواز خان چانڈیہ۔ بھی انکے ہمراہ تھے بعدازاں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے بیٹ سونترہ میں سردار رشید احمد خان جتوئی کے کزن۔خلیل احمد دریشک کے چچا۔ فاضل پور میں ملک مختیار احمد کٹ کے بیٹے۔ اللہ ڈتہ کی بیٹی۔ پیارا خان دریشک کی بھتیجی۔ محمد آمین وہائی کے والد۔احمد بخش دریشک۔کوٹلہ اندرون میں مہر ہاشم کی والدہ۔ لیاقت خان جتوئی کے والد۔ اختر خان گوپانگ کے والد۔کوٹلہ احمد خان میں خادم حسین۔حبیب خان دریشک کے چچا کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی مغفرت کیلئے دعائیں بھی کیں۔

حسنین بہادر دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -