عثمان بزدار کی خانکی ہیڈ آمد کی جھلکیاں

عثمان بزدار کی خانکی ہیڈ آمد کی جھلکیاں

  

جامکے چٹھہ (چوہدری قیصراقبال وڑائچ)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداران ایکشن

وزیر اعلی مون سون سیزن کے پیش نظر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خانکی ہیڈ میں اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ سنتے ہی مقامی صحافیوں کی خانکی ہیڈ کی طرف دوڑیں لگ گئیں

بد قسمتی سے مقامی صحافیوں کو نیوخانکی ہیڈ بیراج کی طرف جانے سے روک دیا گیا

پولیس کی بھاری نفری صبح 6 بجے خانکی ہیڈ پہنچ گئی

سخت گرمی میں پولیس اہلکار نلکوں سے ٹھنڈا پانی پیتے ہوئے نظر آئے

پی ٹی آئی کے سپوٹران کو وزیراعلیٰ پنجاب کے وزٹ کا پتہ بعد میں چلا

خانکی ہیڈ کے راستوں کو چاروں اطراف سے پولیس نے سخت ناکہ بندی کر دی

صحافیوں کی بڑی تعداد مایوس ہو کر گھروں کو واپس چل دئے

وزیر اعلی عثمان بزدار خانکی ہیڈ ورکس پہنچے تو پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری محمد احمد چٹھہ نے استقبال کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خانکی ہیڈ ورکس کا معائنہ کیا

وزیر اعلی عثمان بزدار نے خانکی ہیڈ ورکس کے مختلف حصے دیکھے

وزیر اعلی عثمان بزدار نے خانکی ہیڈ ورکس پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ نے خانکی ہیڈورکس پر پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ کو خانکی ہیڈ ورکس اور پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا

جھلکیاں

مزید :

صفحہ اول -