وزیراعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، مذہبی معاملات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، مذہبی معاملات پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان اور معروف عالم دین طارق جمیل کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔مولانا طارق جمیل نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم آفس میں عمران خان سے ملاقات کی،اس موقع پر مذہبی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے دوران علما ء کے کردار پر خوشی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح علماء کرام لوگوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور مولانا طارق جمیل کے درمیان گہری دوستی ہے۔اکثر موقوں پر طارق جمیل کو عمران خان کی تعریف کرتے دیکھا گیا۔اس سے قبل 16 مارچ 2020ء کو وزیراعظم عمران خان سے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں ملک میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ زیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دعا کی بھی اپیل کی۔انہوں نے مذہبی امور کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی۔وزیراعظم نے مدارس میں علمائے کرام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
طارق جمیل

مزید :

صفحہ اول -