ملک میں نفاذ اردو کے لیے کوشاں ہیں،محمد حسین محنتی

ملک میں نفاذ اردو کے لیے کوشاں ہیں،محمد حسین محنتی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظمؒ نے قیامِ پاکستان کے وقت ہی اردو کو قومی زبان قرار دیا تھا کیوں کہ اردو قومی یکجہتی کی علامت بھی ہے، جماعت اسلامی پہلے دن سے ملک میں نفاذ اردو کے لیے کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے مرکز قومی زبان اردو صوبہ سندھ کے سربراہ انجینئر انتصارغوری اور نائب صدر ڈاکٹر خالدمحمود سے بات چیت کے داران کیا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اردو کو سرکاری سطح پر نافِذ کئے بغیر وطنِ عزیز کا ترقی پر گام زن ہونا ناممکن ہے،اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ابتدائی تعلیمی نظام مکمل طور پر اردو ودیگر مادری زبانوں میں نافِذ کیا جائے۔ یورپ جاپان چین سمیت دنیا کے جتنے بھی ممالک نے جو ترقی کی ہے وہ اپنی زبان کے بدولت ہی کی ہے۔غیروں کی غلامی سے ہمیں اب آزاد ہونا ہوگا۔ 73کے آئین میں واضح طور پرکہاگیا ہے کہ ملک کی قومی و دفتری زبان اردو کو نافذ کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -