کے الیکٹرک کے خلاف پی ٹی آئی کا مظاہرہ ا لٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف، مرتضی وہاب

کے الیکٹرک کے خلاف پی ٹی آئی کا مظاہرہ ا لٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف، ...

  

کراچی(این این آئی) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے تحریک انصاف کی مقامی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف پی ٹی آئی کا مظاہرہ ا لٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کے مترادف ہے۔ بجلی کے نرخ بڑھانے کے بعد واویلا مچانے سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا پارٹی کے دھرنے سے عوام بخوبی واقف ہیں اور پی ٹی آئی کا کے الیکٹرک کیخلاف دھرنا اگر وزیراعظم وزارت توانائی کی نااہلی پر ہوتا تو بات سمجھ میں آتی مگر پی ٹی آئی کا دھرنا کے الیکٹرک کے کراچی والوں پر لگے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -