پشاور، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ گرفتار

پشاور، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پوش علاقوں میں سرگرم موٹرسائیکل چور گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبرسے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل اونے پونے داموں فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ساجد علی ولد واجد علی سکنہ چارسدہ نے تھانہ ٹاؤن پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کسی نامعلوم ملزم نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ حسن جہانگیرنے موٹر سائیکل چوری کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن احسان شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن اشفاق خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کیساتھ ساتھ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیچ بھی حاصل کی جس کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران چار ملزمان ظفر خان ولد لعل اکبر،نعمان ولد شیر نذیر،محمد بشیر ولد شیر وزیر اور ثمین شاہ ولد اکبر خان ساکنان باڑہ ضلع خیبر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ دو عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

صفحہ آخر -