شیخوپورہ کے تجارتی مراکز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، انتظامیہ خاموش

شیخوپورہ کے تجارتی مراکز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، انتظامیہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ تجارتی مراکز بازارو ں مارکیٹوں میں حکومت کے کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد کروانے میں یکسر ناکام، تاجر اور دکانداروں کی من مانیاں جاری، ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کے فقدان سمیت دکانیں مقررہ وقت پر بند کرنے سے انکاری، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی، کاروائی سے قاصر، شہری حلقوں کا شدید رد عمل، متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور تاجروں و دکانداروں کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ایک طرف ضلع بھر میں گراں فروشی عروج پر ہے تو دوسری طرف دکاندار حکومت کی طرف سے دکانیں و تجارتی مراکز رات 8بجے تک بند کردینے کے احکامات کی دھجیاں اڑا تے دکھائی دے رہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانیں بروقت بند کرنے کے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑانے والے تاجروں اور دکانداروں کی اکثریت ایسی ہے جسے بعض افسران کی آشیر باد حاصل ہے حالانکہ حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام تر دکانیں 8بجے رات بند کی جانی چاہئیں مگر عملاً ایسا ممکن دکھائی نہیں دے رہااور ضلعی انتظامیہ اس پابندی پر عملدر آمد کروانے میں شدید کوتاہی کا مظاہرہ کررہی ہے جس سے کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ان دکانداروں کی دیکھا دیکھی کرونا ایس او پیز کے دیگر پہلوؤں پر بھی عملدر آمد کا فقدان پیدا ہورہا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کو بھجوائی جانیوالی رپورٹس میں سب اچھا کا راگ الاپ پر حکومت پنجاب کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے تمام رپورٹس میں کسی جگہ یہ اشارہ تک دیا نہیں گیا ہے کہ کرونا ایس اوپیز پر عملدر آمد کا کسی طرح لحاظ سے فقدان ہے حالانکہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایسے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کی ضرورت ہے مگر ضلعی انتظامیہ کے بعض متعلقہ افسران صوبائی حکومت کو فرضی رپورٹس بھیج کرمطمئن ہوئے بیٹھے ہیں کہ صوبائی حکومت ان کی نااہلی پر اب کوئی ایکشن نہیں لے گی یہی وجہ ہے کہ یہ افسران اپنی ذمہ داریاں انجام دینے سے قاصر ہیں، شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر متعلقہ صوبائی حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے اور من مانیاں کرنے والے دکانداروں سمیت کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد میں غفلت و کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف بھی فوری کاروائی عمل میں لائے تاکہ کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کے تحت شہریوں کی صحت کا تحفظ ممکن ہوسکے۔
ایس او پیز خلاف ورزی

مزید :

صفحہ آخر -