تعلیمی اداروں میں آن لائن مینٹل ہیلتھ اور سائیکو سوشل سپورٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

تعلیمی اداروں میں آن لائن مینٹل ہیلتھ اور سائیکو سوشل سپورٹ پروگرام شروع ...

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)تعلیمی اداروں میں کورونا کا خوف ختم کرنے کے لیے آن لائن مینٹل ہیلتھ اور سائیکو سوشل سپورٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی ادارے بند ہونے سے خوف کی وجہ سے اساتذہ اور طلبا پڑھائی سے دور ہو گئے ہیں۔اس پروگرام کے تحت اساتذہ اور طلبامیں پیدا ہونے والی بے چینی دور کرنے کے لیے ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا۔اساتذہ کو ذہنی فنی صلاحیتوں میں نکھار لانے ذہنی مسائل بے چینی اور پڑھائی میں عدم دلچسپی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ دی جائے گی، اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں تمام اضلاع کے 4،4 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز کو ماسٹر ٹرینرز کے طور پر تربیت دی جائے گی،ماسٹر ٹرینرز اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت دیں گے،دوسرے مرحلے میں طلباکے لئے ذہنی خدشات اور خوف کی فضا ختم کرنے کے لئے معلومات مواد تیار کرکے بچوں کو پڑھایا جائے گا۔

سپورٹ پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -