شعبہ تعلیم میں تعاون پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کا تابناک باب ہے، اسد مجید

شعبہ تعلیم میں تعاون پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کا تابناک باب ہے، اسد مجید
شعبہ تعلیم میں تعاون پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کا تابناک باب ہے، اسد مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم میں تعاون پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کا تابناک باب ہے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان اور امریکا کے درمیان شعبہ تعلیم میں تعاون کے موضوع پر تقریب کا اہتمام کیا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی میدان میں تعاون کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔
اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے تعلیمی و ثقافتی امور میری روئس ( Marie Royce) نے کہا کہ 19-2018 میں کل پاکستانی طالب علموں کی تعداد 8000 کے قریب تھی۔ امریکا پاکستانی طلبہ کا خیر مقدم کرتا ہے۔
اس موقع پر منسٹر کونسلر برائے پبلک افیئرز لیزا ہیلر ( Lisa Heller) نے کہا ہے کہ ICE کے احکامات کا اطلاق ہر تعلیمی ادارے کے پروگرام کی مخصوص نوعیت پر منحصر ہوگا۔چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔