بھارتی لابی کی سازش ? وکی پیڈیا پر شاہ محمود کی وفات سے متعلق خبر چلا دی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ محمود قریشی کے خلاف بھارتی لابی کی سازش بے نقاب ہو گئی، وکی پیڈیا پر جعل سازی کر کے وزیر خارجہ کی وفات سے متعلق خبر چلا دی۔ شاہ محمود نے کہا ہے وہ خیریت سے ہیں۔
وکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلا دی گئیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وکی پیڈیا پر پیج کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا، ان کے خاندان اور احباب کو پریشان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے وہ خیریت سے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میری صحت سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔
واضح رہے کہ 3 جولائی کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔شاہ محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں الگ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، وزارت کے امور گھر سے ہی سر انجام دوں گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عوام سے دعاو¿ں کی درخواست کی تھی۔