اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی گئیں

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت قراردے کرخارج ...
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت قراردے کرخارج کردی گئیں ۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے درخواستوں کو خارج کیا کیونکہ معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل میں ہے،سی ڈی اے کو فیصلہ کرنے اوروہاں سے رپورٹ آنے دیں ،کیا پتہ سی ڈی اے خودہی اس پلاٹ کوکینسل کرے ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے مندر کی تعمیر کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ناقابل سماعت قرار دے کر درخواستیں نمٹا دیں ۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ یہاں جو درخواستیں خارج کی گئیں وہ فنڈز سے متعلق تھیں ،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے درخواستوں کو خارج کیا کیونکہ معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل میں ہے ،سی ڈی اے کو فیصلہ کرنے اوروہاں سے رپورٹ آنے دیں ،کیا پتہ سی ڈی اے خودہی اس پلاٹ کوکینسل کرے ۔