اسلام آباد ہائیکورٹ ،فیصل واوَڈا کےخلاف توہین عدالت کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ ،فیصل واوَڈا کےخلاف توہین عدالت کیس سے متعلق فیصلہ ...
اسلام آباد ہائیکورٹ ،فیصل واوَڈا کےخلاف توہین عدالت کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوَڈا کے خلاف توہین عدالت کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار جہانگیر جدون نے کہاکہ فیصل واوڈا نے عدالتی احکامات کے باوجود نااہلی کیس میں جواب جمع نہیں کرایا،فیصل واوڈا کو عدالتی نوٹس ملے 5 مہینے ہو گئے وہ جواب جمع نہیں کراناچاہئے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر فیصل واوَڈا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عدالت کیس کو جلد سماعت کےلئے مقرر کرچکی ہے،توہین عدالت کیس پر تفصیلی فیصلہ دوں گا،عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوَڈا کے خلاف توہین عدالت کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -