بچی کے اغوامیں معاونت کاالزام،سپریم کورٹ نے سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعامسترد کردی

بچی کے اغوامیں معاونت کاالزام،سپریم کورٹ نے سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی ...
بچی کے اغوامیں معاونت کاالزام،سپریم کورٹ نے سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعامسترد کردی

  

اسلام آباد(ڈیل پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے بچی کے اغوامیں معاونت کاالزام میں سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سرفرازبگٹی بااثرشخص ہیں،کوشش کریں بچی مل جائے،وکیل صاحب آپ سمجھ سکتے ہیں،ہم کیاکہہ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بچی کے اغوا میں معاونت کے الزام میں سپریم کورٹ میں سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس مظہرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بنچ نے سماعت کی ،وکیل سرفراز بگٹی نے کہاکہ عبوری ضمانت نہ ملی تومشکل ہو جائے گی،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ سرفرازبگٹی کو 6 ماہ سے کسی نے گرفتارنہیں کیا،اب سرفرازبگٹی کوکون گرفتارکرےگا؟ضمانت بنتی ہوئی تودیں گے۔

جسٹس مظہر عالم نے کہاکہ سرفرازبگٹی بااثرشخص ہیں،کوشش کریں بچی مل جائے،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ وکیل صاحب آپ سمجھ سکتے ہیں،ہم کیاکہہ رہے ہیں،عدالت نے بچی کے اغوامیں معاونت کاالزام میں سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعامسترد کردی اور سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -