قائمقام سربراہ توکسی کے فوت ہونے یا چھٹی پر جانے کی صورت میں عارضی ہوتا ہے، قائمقام سربراہ ہمیشہ کےلئے کیسے لگایا جا سکتا ہے ؟، جسٹس عامر فاروق کے زلفی بخاری سے متعلق کیس میں ریمارکس

قائمقام سربراہ توکسی کے فوت ہونے یا چھٹی پر جانے کی صورت میں عارضی ہوتا ہے، ...
قائمقام سربراہ توکسی کے فوت ہونے یا چھٹی پر جانے کی صورت میں عارضی ہوتا ہے، قائمقام سربراہ ہمیشہ کےلئے کیسے لگایا جا سکتا ہے ؟، جسٹس عامر فاروق کے زلفی بخاری سے متعلق کیس میں ریمارکس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی بطور چیئرمین ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ تعیناتی کیس میں زلفی بخاری کےخلاف درخواستیں یکجا کر کے 22 جولائی کو سننے کا فیصلہ کیا ہے ،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ قائمقام سربراہ توکسی کے فوت ہونے یا چھٹی پر جانے کی صورت میں عارضی ہوتا ہے، قائمقام سربراہ ہمیشہ کےلئے کیسے لگایا جا سکتا ہے ؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ زلفی بخاری کی بطور چیئرمین ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی ڈی سی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کئے جانے پر زلفی بخاری کیخلاف نئی درخواست بھی دائرکردی گئی ،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا حکومت ساڑھے21 کروڑ لوگوں میں سے ایک بھی مستقل چیئرمین نہیں بنا سکتی؟،میرابھی اتنا تجربہ ہوگیا ہے، حکومت نے جو کام نہیں کرنا ہوتا اس کو اِدھر ا دھر کیسے کیا جاتا ہے،قائمقام سربراہ ایک محدود حد تک ہی کام کر سکتا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ قائمقام سربراہ مستقل نوعیت کے امور سرانجام نہیں دے سکتا، چیئرمین پی ٹی ڈی سی کی تعیناتی کا طریقہ کیا ہے ، کون منتخب کرتا ہے ؟،الجہاد ٹرسٹ کا فیصلہ پڑھیں ، قائمقام چیف جسٹس بھی صرف روز مرہ کے امور ہی چلا سکتا ہے ۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ قائمقام سربراہ کسی کے فوت ہونے یا چھٹی پر جانے کی صورت میں عارضی ہوتا ہے، قائمقام سربراہ ہمیشہ کےلئے کیسے لگایا جا سکتا ہے ؟،عدالت نے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف درخواستیں یکجا کر کے 22 جولائی کو سننے کا فیصلہ کیا ہے ،عدالت نے پی ٹی ڈی سی کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -