نوٹیفکیشن کالعدم ہواتووزیراعلیٰ کوتوہین عدالت نوٹس جاری کروں گا،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوعدالتی اختیارات دینے کیخلاف کیس میں ریمارکس

نوٹیفکیشن کالعدم ہواتووزیراعلیٰ کوتوہین عدالت نوٹس جاری کروں گا،چیف جسٹس ...
نوٹیفکیشن کالعدم ہواتووزیراعلیٰ کوتوہین عدالت نوٹس جاری کروں گا،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوعدالتی اختیارات دینے کیخلاف کیس میں ریمارکس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوعدالتی اختیارات دینے کیخلاف کیس میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشہ لگارکھا ہے،پنجاب حکومت نے سسٹم کابیڑاغرق کرکے رکھ دیا، نوٹیفکیشن کالعدم ہواتووزیراعلیٰ کو توہین عدالت نوٹس جاری کروں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوعدالتی اختیارات دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، کمشنرز،ڈپٹی کمشنرزکوعدالتی اختیارات دینے پرعدالت پنجاب حکومت پربرہم ہو گئی۔چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کوجوڈیشری کے اختیارات کابہت شوق ہے، نوٹیفکیشن جاری اورمنظور کرنیوالوں کوتوہین عدالت نوٹس جاری کروں گا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشہ لگارکھا ہے،پنجاب حکومت نے سسٹم کابیڑاغرق کرکے رکھ دیا،نوٹیفکیشن کالعدم ہواتووزیراعلیٰ کوتوہین عدالت نوٹس جاری کروں گا،عدالت نے کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوعدالتی اختیارات دینے کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -