مجھے محسوس یہ ہوتا ہے اس بحران میں بڑے لوگ شامل ہیں ،لگتا یہ ہے اس کیس میں چیئرپرسن اوگراگواہ یا پھر اکیلی ملزم ہوں گی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیخلاف درخواستوں پرریمارکس

مجھے محسوس یہ ہوتا ہے اس بحران میں بڑے لوگ شامل ہیں ،لگتا یہ ہے اس کیس میں ...
مجھے محسوس یہ ہوتا ہے اس بحران میں بڑے لوگ شامل ہیں ،لگتا یہ ہے اس کیس میں چیئرپرسن اوگراگواہ یا پھر اکیلی ملزم ہوں گی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیخلاف درخواستوں پرریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھے محسوس یہ ہوتا ہے اس بحران میں بڑے لوگ شامل ہیں ،لگتا یہ ہے اس کیس میں چیئرپرسن اوگراگواہ یا پھر اکیلی ملزم ہوں گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،وزیراعظم کے پرنسل سیکرٹری اعظم خان سیکرٹری پٹرولیم ،چیئرپرسن اوگراسمیت دیگر پیش ہوئے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھے محسوس یہ ہوتا ہے اس بحران میں بڑے لوگ شامل ہیں ،لگتا یہ ہے اس کیس میں چیئرپرسن اوگراگواہ یا پھر اکیلی ملزم ہوں گی ۔
چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب!کیا آپ نے کمیٹی سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا؟،اٹارنی جنرل نے کہاکہ لاہورہائیکورٹ کے حکم پر میں نے خوداتوار کو سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی سپیکر نے وزیراعظم، اوراپوزیشن لیڈر کے سامنے معاملے رکھنے کافیصلہ کیا ہے ۔