”یااللہ تیرا شکر ہے کہ اس گندی تبدیلی کے جرم میں شریک نہیں ہوا ۔۔۔“حسن نثار کے بعد سلیم صافی بھی پھٹ پڑے

”یااللہ تیرا شکر ہے کہ اس گندی تبدیلی کے جرم میں شریک نہیں ہوا ۔۔۔“حسن نثار ...
”یااللہ تیرا شکر ہے کہ اس گندی تبدیلی کے جرم میں شریک نہیں ہوا ۔۔۔“حسن نثار کے بعد سلیم صافی بھی پھٹ پڑے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں چینی ،آٹے اور پٹرول جیسے بحرانات کا سامنا ہے اور باقی رہی سہی کسر کورونا وائرس کے باعث ہچکولے کھاتی معیشت نے نکال دی ہے ۔ شدید مشکلات کی صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا جارہاہے تاہم اب سینئر صحافی سلیم صافی بھی کھل کر بول پڑے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور نہایت سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان کی معیشت اس دن بیٹھ گئی تھی جس دن الیکشن کمیشن کاآرٹی ایس سسٹم بیٹھ گیاتھا۔کشمیرکا معاملہ اس دن ہاتھ سے نکل گیاتھا،جس دن عمران خان نے مودی سے توقعات وابستہ کرکے ٹرمپ کی ثالثی کے ڈرامے پربھنگڑا ڈالا۔یااللہ تیراشکر کہ اس گندی تبدیلی کے جرم میں شریک نہیں ہوا۔الحمدللہ۔ثم الحمدللہ۔“

مزید :

قومی -