بیرون ملک خریدی گئی جائیداد سے میرے شوہر کا کوئی تعلق نہیں،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آرکو اپنا جواب جمع کرادیا

بیرون ملک خریدی گئی جائیداد سے میرے شوہر کا کوئی تعلق نہیں،جسٹس قاضی ...
بیرون ملک خریدی گئی جائیداد سے میرے شوہر کا کوئی تعلق نہیں،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آرکو اپنا جواب جمع کرادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرون ملک جائیدادوں کے معاملے میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آرکو اپنا جواب جمع کرادیا،اپنے جواب میں انہوں نے کہا برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے اُن کے شوہر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق سپریم کورٹ کےجج جسٹس قاضی  فائزعیسیٰ کی اہلیہ کولندن جائیدادوں کی خریداری پرنوٹس جاری کیاتھا، ایف بی آرکمشنران لینڈریونیو اورانٹرنیشنل ٹیکسززون نے سریناعیسیٰ کونوٹس بھیجے تھے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ ایف بی آر حکام کے سامنے پیش ہوئیں ، سریناعیسیٰ نے ایف بی آرکے کمشنرانٹرنیشنل زون کوتفصیلی تحریری جواب داخل کرادیا۔جسٹس قاضی فائزعیسی کی اہلیہ نے کراچی میں امریکن اسکول میں ملازمت کے دوران آمدن کا ریکارڈ بھی جمع کرایا۔ اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رقم قانونی طریقے سے بھیجی۔ جسٹس قاضی فائزعیسی کی اہلیہ نے ایف بی آر کو کراچی میں فروخت کردہ املاک کی تفصیلات بھی جمع کرادیں۔ جسٹس قاضی فائزعیسی کی اہلیہ نے کراچی کلفٹن میں خریدی گئی پراپرٹی اور اس پر جمع کرایا گیا ٹیکس ریکارڈ، والد کی جانب سے تحفے میں ملنے والی زرعی زمین اور ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد کی زرعی زمین کی تفصیلات بھی جمع کرادیں۔اپنے جواب میں اہلیہ جسٹس قاضی فائزعیسی نے موقف اختیار کیا کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کے اکاؤنٹ سے تقریبا 7 لاکھ پاؤنڈ بھجوائے،برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے ان شوہر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے لندن کی جائیدادوں سے ملنے والے کرائے کی تفصیلات بھی ایف بی آر میں جمع کرائیں۔ اہلیہ جسٹس قاضی فائزعیسی بتایا کہ مرکزی بنک کے پاس ان کی تمام بنک ٹرانزیکشن کی تفصیلات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 18جون کو صدراتی ریفرنس کا سامنا کرنے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ کے سامنے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان رکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ لندن میں خریدی گئی جائیداد ان کے خاوند کی نہیں، بلکہ میری میرے بیٹے اور بیٹی کے نام ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -