اسلام آبادہائیکورٹ،شوگرملزکی انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت قرار

اسلام آبادہائیکورٹ،شوگرملزکی انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت قرار
اسلام آبادہائیکورٹ،شوگرملزکی انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت قرار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے شوگرملزکی انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت قراردیدی،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ کی درخواست پرحکومت سے جواب مانگ رہے ہیں،آپ کے نکات سے مطمئن ہیں،حکومتی مو¿قف کیلئے نوٹس جاری کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں انکوائری کیخلاف شوگرملزایسوسی ایشن کی انٹراکورٹ اپیل پرسماعت ہوئی،شوگرملزایسوسی ایشن کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل دیئے،وکیل شوگر ملز نے کہاکہ ایک رکنی بنچ نے ہماری درخواست پر 20 جون کوفیصلہ جاری کیاتھا، ایک رکنی بنچ نے مختصرفیصلہ جاری کیا،تفصیلی فیصلہ ابھی تک نہیں ملا۔

عدالت نے کہاکہ آپ یہ کہناچاہتے ہیں کہ کمیشن قانون کے مطابق تشکیل نہیں دیاگیا؟،وکیل شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہاکہ ہم ایسا ہی کہہ رہے ہیں،انکوائری کمیشن نے کام پہلے شروع کیا،نوٹیفکیشن بعدمیں جاری ہوا،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ نوٹیفکیشن پچھلی تاریخوں سے موثر نہیں ہوسکتا۔

جسٹس گل حسن نے استفسار کیا کہ رپورٹ کابینہ کے سامنے کب پیش کی گئی؟،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ 21 مئی کورپورٹ پیش کی گئی اور اسی روزمنظوربھی ہوگئی،عدالت نے کہاکہ کمیشن پرجس وقت اعتراض کرناتھااس وقت کسی نے کیا نہیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے شوگرملزکی انٹراکورٹ اپیل قابل سماعت قراردیدی،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ کی درخواست پرحکومت سے جواب مانگ رہے ہیں،آپ کے نکات سے مطمئن ہیں،حکومتی موقف کیلئے نوٹس جاری کررہے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب ! آپ جواب دیں گے یا اٹارنی جنرل؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجھے ہدایات لینے دیں،اس کے بعدعدالت کوآگاہ کروں گا،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیاہم صرف ایک فریق کوسن کرفیصلہ سنادیں؟،عدالت نے کہاکہ آپ نے 16 مارچ والانوٹیفکیشن ہمیں دکھاناہے وہ شائع ہواتھایانہیں؟۔

شوگرملزایسوسی ایشن نے انکوائری رپورٹ معطل کرنے کی بھی استدعا کردی،عدالت نے کہاکہ استدعاکوتحریری حکمنامہ جاری کرتے وقت دیکھ لیں گے،عدالت نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی ،عدالت نے کہا کہ نوٹیفکیشن قانون کے مطابق جاری ہواتوکیس 4 منٹ میں ختم ہوجائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -