وزیراعظم نے آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم نے آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔ این ڈی ایم اے نے 250 بیڈز پر مشتمل طبی مرکز 40 دن میں مکمل کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس مو قع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چینی سفیر، وفاقی وزراءشبلی فراز، اسد عمر و دیگر بھی تھے۔ جدید سہولیات سے آراستہ 250 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال بہترین سازو سامان اور ادویات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے استعمال ہوگا۔ آئسولیشن ہسپتال کی تعمیر سے اسلام آباد کے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباو¿ کم ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا مختصر مدت میں جدید ہسپتال کا قیام قابل تعریف ہے، زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، وبا کا پھیلاو¿ کم ہو رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے کرم کیا، عوام سے اپیل ہے عید پر ایس او پیز پر عملدرا?مد کریں، عوام لاپرواہی نہ کریں، عید سادگی سے منائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -