پیراں غائب رینٹل کرپشن کیس کافیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیراں غائب رینٹل کرپشن کیس کافیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،نیب نے پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل دائرکردی۔
نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اسلام آبادکی احتساب عدالت نے شواہد کے باوجودپرویزاشرف کوبری کیا،پرویزاشرف سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہدموجودہیں،پرویزاشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت خلاف قانون ہے۔
نیب نے شوکت ترین،اسماعیل قریشی،شاہدقریشی،طاہرچیمہ کی بریت بھی چیلنج کردی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ پرویزاشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کافیصلہ کالعدم قراردے۔