مراد سعید کی جے آئی ٹی پر تقریر،اپوزیشن کا واک آﺅٹ،پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے مراد سعید کو ہیڈفون دے مارا

مراد سعید کی جے آئی ٹی پر تقریر،اپوزیشن کا واک آﺅٹ،پیپلزپارٹی کی شازیہ مری ...
مراد سعید کی جے آئی ٹی پر تقریر،اپوزیشن کا واک آﺅٹ،پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے مراد سعید کو ہیڈفون دے مارا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلاحات مراد سعید کی عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر تقریر کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان مشتعل ہو گئے اور اپوزیشن ارکان نے واک آﺅٹ کردیا،کورم کی نشاندہی کے بعد پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے مراد سعید کو ہیڈفون دے ماراجو وفاقی وزیر کو نہیں لگا ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید نے ایوان میں عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر تقریر کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی کی گہرائی کوکسی نے نہیں دیکھاکہ اتنے قتل کیوں ہوئے؟، عزیربلوچ کہتاہے میں نے قتل کرناتھاجس کیلئے 3 پولیس موبائل جمع کیں،عزیربلوچ کہتاہے قتل کیااوران کے سرسے فٹبال کھیلا،ویڈیوبنائی،مراد سعید نے کہاکہ عزیربلوچ نے اعترافی بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی قیادت کی سرپرستی حاصل تھی،بیان میں ہے کہ 2008 میں رحمان ڈکیت کی ہلاکت کے بعدگینگ کی سربراہی کی،عزیربلوچ نے پولیس مقابلے،اغوابرائے تاوان،تھانوں پرحملوں کااعتراف کیا، بھتہ کی رقم آصف زرداری کی بہن فریال تالپورکوملتی تھی،عزیر بلوچ کہتاہے بلاول ہاؤس کے اطراف لوگوں کوہراساں کیا،40گھرخالی کرائے۔

وفاقی وزیر مواصلاحات کی تقریر کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان مشتعل ہو گئے اور اپوزیشن ارکان نے واک آﺅٹ کردیا، شاہدہ رحمانی نے مرادسعید کی تقریر کے دوران کورم پوائنٹ آؤٹ کردیا،کورم کی نشاندہی کے بعد پیپلزپارٹی کی شازیہ مری نے مراد سعید کو ہیڈفون دے مارا،ہیڈفون مرادسعید کو نہیں لگا اپوزیشن ارکان کی اکثریت ایوان سے چلی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -