سپریم کورٹ،جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کیخلاف سندھ حکومت کی اپیل خارج

سپریم کورٹ،جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کیخلاف سندھ حکومت کی اپیل خارج
سپریم کورٹ،جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کیخلاف سندھ حکومت کی اپیل خارج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عزیر بلوچ اور نثار مورائی پر تحقیقاتی رپورٹس پبلک کرنے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل خارج کر دی۔

عزیر بلوچ اور نثار مورائی پر تحقیقاتی رپورٹس پبلک کرنے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عزیر بلوچ اور نثار مورائی سے متعلق رپورٹس کو پبلک کیا جا چکا ہے اس لیے یہ کیس تو غیر موثر ہو چکا ہے؟،جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ اب سندھ حکومت اس کیس میں کیا چاہتی ہے؟۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے انہیں جواب دیا کہ سندھ حکومت اپنی اپیل واپس لینا چاہتی ہے،عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کی جانب سے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -