بھارت میں ٹک ٹاک کی بندش، انسٹاگرام نے بڑا فائدہ اٹھالیا

بھارت میں ٹک ٹاک کی بندش، انسٹاگرام نے بڑا فائدہ اٹھالیا
بھارت میں ٹک ٹاک کی بندش، انسٹاگرام نے بڑا فائدہ اٹھالیا

  

نیویارک (ویب ڈیسک)فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ نے بھارت میں ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی فیچر ’ریلز‘ متعارف کردیا۔

انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی طرز پر بنایا جانے والا فیچر گزشتہ برس برازیل میں آزمائش کے لیے متعارف کرایا تھا جس کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اب اسے فرانس اور جرمنی میں بھی متعارف کرادیا گیا۔

اس فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین کو ٹک ٹاک کی طرح میوزک دستیاب ہوگا جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ 15 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر پلیٹ فارم پر شیئر کر سکیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -سائنس اور ٹیکنالوجی -