انڈین جاسوس کلبھوشن کے انکار کے بعد پاکستان نے بھارت کو دعوت دیدی

انڈین جاسوس کلبھوشن کے انکار کے بعد پاکستان نے بھارت کو دعوت دیدی
انڈین جاسوس کلبھوشن کے انکار کے بعد پاکستان نے بھارت کو دعوت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو نظر ثانی پٹیشن دائر کرنے کی دعوت دی ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن یادیو نے پٹیشن دائر کرنے سے انکار کیا تو پاکستان نے بھارت کو نظر ثانی دائر کرنے کی دعوت دی۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ رحم کی اپیل ایک الگ معاملہ ہے جس کا نظر ثانی کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کلبھوشن کی رحم کی اپیل زیر التوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نظر ثانی پیٹیشن دائر کرے۔ بھارت کو کلبھوشن یادیو کے معاملے پر سفارتی چینل سے آگاہ کر دیا ہے۔