ٹڈی دل کوتلف کرنے کیلئے اقدامات جاری،ٹڈی دل پاکستان سے بھارتی پنجاب چلے گئے ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے

ٹڈی دل کوتلف کرنے کیلئے اقدامات جاری،ٹڈی دل پاکستان سے بھارتی پنجاب چلے گئے ...
ٹڈی دل کوتلف کرنے کیلئے اقدامات جاری،ٹڈی دل پاکستان سے بھارتی پنجاب چلے گئے ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہاہے کہ کوروناپرقابوپانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،یہ بات باعث اطمینان ہے کہ ملک میں کوروناکیسزکم ہورہے ہیں،این ڈی ایم اے نے ٹڈی دل کوتلف کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے،ٹڈی دل پاکستان سے بھارتی پنجاب چلے گئے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے سے متعلق اقدامات کئے گئے ہیں ،کورونا سے نمٹنے کےلئے این ڈی ایم اے نے صوبوں کوکوروناحفاظتی لباس فراہم کئے،جولائی کے آخر میں کورونا کے اتنے کیسز نہیں آئے جتنا ہم سمجھ رہے تھے،یہ بات باعث اطمینان ہے کہ ملک میں کوروناکیسزکم ہورہے ہیں،کورونا وائرس پر قابو پانے کےلئے این ڈی ایم اے نے اقدامات کئے ہیں،مسلسل کوششوں اورباہمی تعاون سے کورونا کیسز میں کمی ہوئی،ماسک سے لیکر تمام ضروری سامان متعلقہ حکا م کے حوالے کیے گئے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ این ڈی ایم اے نے ٹڈی دل کوتلف کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے،انسدادٹڈی دل کیلئے آرمی کے 5 ہیلی کاپٹرزموجودہیں،ٹڈی دل پاکستان سے بھارتی پنجاب چلے گئے ہیں،

انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے کام کررہے ہیں،ٹڈی دل پرسپرے کےلئے ترکی سے جہاز منگوائے گئے ہیں،ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کے پاس وسائل کی کمی نہیں ،انہوںنے کہاکہ منظوری کے بعد 15 روزمیں 2 ایئرکرافٹ خریدلیں گے،کیڑے مارادویات وافرمقدارمیں ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -