انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل شاندار کام کر دیا، پوری دنیا کے دل جیت لئے

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل شاندار کام کر دیا، ...
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل شاندار کام کر دیا، پوری دنیا کے دل جیت لئے

  

ساؤتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نسل پرستی کیخلاف متحد ہو گئے ہیں جنہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل ایک گھٹنے کے بل بیٹھ کر نسل پرستی کیخلاف متحد ہونے کا پیغام دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں پہلا ٹیسٹ گزشتہ روز شروع ہوا، ساﺅتھمپٹن میں میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور امپائرز نے ایک گھٹنے کے بل بیٹھ کر نسل پرستی کے خلاف متحد ہونے کا پیغام دیا۔ شرٹس پر ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے لوگو بھی لگے ہوئے ہیں، ویسٹ انڈین ڈریسنگ روم کے باہر اس حوالے سے بینر بھی نصب ہے، پلیئرز کا مقصد گزشتہ دنوں امریکہ میں ایک سفید فام پولیس آفیسر کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد چلنے والی عالمی تحریک کو سپورٹ کرنا ہے، جس میں انسانوں میں رنگ و نسل کی بنیاد پر امتیاز برتنے کی مذمت ہوئی ہے۔

مقابلے سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان بین سٹوکس نے واضح کیا تھا کہ وہ تاریخی ٹیسٹ کے آغاز سے قبل نسل پرستی کے خلاف مضبوط پیغام دینا چاہتے ہیں۔ انگلش ٹیم کے بارباڈوس سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر نے اپنے کالم میں لکھا کہ ڈریسنگ روم کو صرف ایک موقع کیلئے ہی نہیں بلکہ طویل مدت کیلئے اس پیغام کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے میچ سے قبل تاریخی حوالے دیتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے سیاہ فام افراد کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے، خصوصی تعلیم دینے کی ضرورت ہے تاکہ نسل پرستی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

مزید :

کھیل -