سام سنگ بھی اب فونز کیساتھ چارجر نہیں دے گی مگر کیوں؟ تفصیلات بھی سامنے آ گئیں

سام سنگ بھی اب فونز کیساتھ چارجر نہیں دے گی مگر کیوں؟ تفصیلات بھی سامنے آ گئیں
سام سنگ بھی اب فونز کیساتھ چارجر نہیں دے گی مگر کیوں؟ تفصیلات بھی سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کمپنی ایپل کی طرح کورین کمپنی سام سنگ نے بھی نئے سمارٹ فونز کیساتھ چارجر کی فراہمی بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جس کا مقصد لاگت میں کمی لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک کورین ویب سائٹ ای ٹی نیوز نے اپنی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا ہے کہ سام سنگ کے آئندہ برس یعنی 2021ءمیں آنے والے کچھ سمارٹ فون ماڈلز کے ساتھ چارجر موجود نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ ایپل پہلے ہی اپنے آئی فونز کے ساتھ چارجر نہ فراہم کرنے کے آئیڈیا پر کام کر رہی ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے بہت سے تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ آئی فون کی بارہویں سیریز میں چارجر فراہم نہیں کئے جائیں گے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق ایپل 20 واٹ کا تیز چارجر الگ سے مارکیٹ میں فروخت کرے گی اور کہا جا رہا ہے کہ ایپل اور سام سنگ کے اس آئیڈیا کے پیچھے فون پر آنے والی لاگت کو کم کرنے کیساتھ ساتھ ”ای ویسٹ (الیکٹرانک فضلہ)“ میں بھی کمی لانا ہے کیونکہ جیسے جیسے دنیا میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ہی الیکٹرانک اشیاءکا فضلہ بھی بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ماحول اور صحت کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -